Wednesday May 8, 2024

تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ۔ مصباح الحق پہلی مرتبہ ناقدین کے خلاف کھل کر بول پڑے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں ، مجھے فرق نہیں پڑتا ہے . جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کامیابی آسان نہیں ہوتی .انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں ،مستقبل میں وائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہیں ،مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضروت ہے ، مصباح الحق کا کہناتھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے . انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہو گی ،

ہیڈ کو چ کا کہناتھا کہ یہ تاچر غلط ہے کہ دورے کے دوران نوجوانوں کو موقع نہیں دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہین پڑتا ، تنقید کرنے والوں کیلئے دعا ہی کر سکتاہوں ۔

FOLLOW US