Tuesday May 7, 2024

زمبابوے سیریز کے بعد آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، عابد علی اور حسن علی کیلئے خوشخبری لیکن بابراعظم کی تنزلی ہو گئی

دبئی : زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سریز کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ریکنگ میں بہتری ہوئی ہے تاہم بابراعظم کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے جس کے باعث انہیں ایک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑ گیاہے اور دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ڈبل سینچری بنانے والے عابد علی ریکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے جس کے بعد وہ 40 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔اچھی کارکردگی دکھانے پر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے کیریئر میں اب تک کی بہترین ریکنگ حاصل کر لی ہے ، حسن علی چھ درجے بہتری کے بعد 14 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 9 درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔باولنگ میں

ان کے علاوہ سپنر نعمان علی نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ریکنگ بہتر کر لی ہے اور وہ 54 سے 46 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ، سابق کپتان اظہر علی بھی بیٹنگ میں بہتری لا رہے ہیں اور انہوں نے چار درجے بہتری کے بعد 16 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ بیٹنگ میں سب سے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے پاس ہے جبکہ بابراعظم کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ نویںسے دسویں نمبرپر چلے گئے ہیں ۔دوسرے پر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ، تیسرے پر مارنس ،چوتھے پر جوئے روٹ ، پانچویں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، چھٹے نمبر پر رشبا پنت ، ساتویں پوزیشن پر ہنری نکولس اور آٹھویں نمبر پر روہت شرما موجود ہیں ۔ڈیوڈ وانر ایک درجے بہتری کے بعد نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انہوں نے بابراعظم کو ایک درجے نیچے دسویں پوزیشن پر دھکیل دیاہے ۔

FOLLOW US