Thursday April 25, 2024

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،شاہد آفریدی پھٹ پڑے، ادھر مسجد اقصی کی دیواریں، فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں

لاہور:اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 41 سالہ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’ادھر مسجد اقصی کی دیواریں فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر، میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر بے حسی کی چادر میں لپٹا سو رہا ہے، شاید مسلمانوں کا لہو اس قدر بے توقیر ہے کہ اس پر نہ کوئی آواز اٹھے گی اور نہ مہم چلے گی۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ قبلہ اول، ہم تیری تقدیس کا قرض اتارنے سے قاصر ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمان نمازیوں پر جمعہ کے روز رات دیر گئے حملہ کردیا ،

اسرائیلی فورسز کا مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں کو دستی بموں اور آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش ،نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے پر مسجد کا احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا، کئی افراد زخمی جب کہ متعدد افراد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

FOLLOW US