Monday April 29, 2024

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے : 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے12 بجے شروع ہوگا ۔ قومی ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ یا ٹیم مینجمنٹ شکست سے خوف زدہ ہیں اس وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جارہا۔ پاکستان نے میچ سے قبل جن 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اس میں لیگ سپنر زاہد محمود اور سعود شکیل کا نام شامل نہیں۔ذرائع کے مطابق تابش خان کو ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور آج انہیں پلیئنگ الیون میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ تابش خان کو فہیم اشرف یا ساجد خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا،اس بات کا حتمی فیصلہ ٹیم کے گراؤنڈ پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جب کہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

FOLLOW US