Wednesday May 8, 2024

آئی پی ایل ملتوی ہونے پر غیرملکی کرکٹرز بقایاجات سے بھی محروم پلیئرز کو 3 قسطوں میں معاوضہ ملتا ہے، ابھی صرف ایک قسط ملی تھی

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021ء کے التوا کے بعد بھاری بھرکم معاوضوں پر بھارت کا رخ کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز اپنے بقایاجات سے محروم ہوگئے ۔ آئی پی ایل میں معاہدے کے مطابق پلیئرز کو 3 قسطوں میں معاوضہ ملتا ہے اور ابھی سب کو صرف ایک قسط ہی ملی تھی ۔ شرکت کرنے والے پلیئرز باقی رقم ایونٹ مکمل ہونے پر ہی حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ باقی میچز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد عرب امارات میں کرائے جائیں گے۔ ادھر بی سی سی آئی میں یہ اس بات پر غور جاری ہے کہ آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد ناممکن ہوگیا ہے، اس لیے میگا ایونٹ عرب امارات منتقل کیے جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

FOLLOW US