Sunday January 19, 2025

معروف باکسر نے مبینہ طور پر اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

سین جوآن(مانیٹرنگ ڈیسک) جزائرغرب الہند کے جزیرے پیورٹوریکو کے معروف باکسر فیلکس ورڈیجو نے مبینہ طور پر اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ دی سن کے مطابق فیلکس کی گرل فرینڈ کیشلا روڈریگوئز اورٹیز کی لاش سین جوآن میں سمندر کی ایک چھڑان سے برآمد ہوئی۔ وہ دو دن سے لاپتہ تھی۔ اس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کی فیملی کی طرف سے درج کرائی گئی تھی۔فیلکس شادی شدہ تھا مگر کیشلا کے ساتھ بھی اس نے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ کیشلا کی والدہ کیلا اورٹیز ریویرا نے بتایا ہے کہ”فیلکس اور کیشلا ایک دوسرے کو مڈل سکول سے جانتے تھے اور تبھی سے رابطے میں تھے۔ فیلکس نے اس کے ساتھ خفیہ تعلق قائم کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی تھی۔ جب اس نے فیلکس کو اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں بتایا تو اس نے کیشلا پر دباﺅ ڈالا کہ وہ اسقاط حمل کروا دے۔ اس پر دونوں میں شدید جھگڑا ہوا اور اس کے اگلے روز کیشلا لاپتہ ہو گئی۔ آخری بار میری کیشلا سے دو روز قبل ہی بات ہوئی تھی اور اس نے بتایا تھا کہ فیلکس اس کے پاس آیا ہوا ہے۔ اس کے بعد کیشلا کا مجھ سے رابطہ ختم ہو گیا اور آج اس کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔“

FOLLOW US