Monday April 29, 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک روک دیا گزشتہ روز کولکتہ کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

نئی دہلی :بھارت میں موت کے کنویں میں جاری کرکٹ کا سرکس رک گیا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل 2021ء کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دونوں میں 4کھلاڑیوں اور 3 سٹاف کے ممبران کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے جس کے بعد منتظمین کی جانب سے فوری طورپرآئی پی ایل کے باقی میچز کو روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں اور مقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل تک دعویٰ کیا جارہا تھا کہ آئی پی ایل کیلئے تیار کردہ بائیو ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث گزشتہ روز کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

FOLLOW US