Monday April 29, 2024

پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کی پوری ٹیم 426 رنز بنا کر آوٹ ، 250 رنز کی برتری حاصل کر لی

ہرارے: پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کی پوری ٹیم زمبابوے کے 176 رنز کے جواب میں 426 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 250 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنالیے تھے اور کھیل کے تیسرے روز کا آغاز فواد عالم اور حسن علی نے میدان میں اترتے ہوئے کیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے فواد عالم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 204 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبو ط کر دی ۔اس سے قبل زمبابوے کی جانب سے بنائے گئے 176 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، عابد علی 60 رنز بنانے کے بعد کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے اظہر علی صرف 36 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بیٹ نہ چل سکا اور وہ بغیر کوئی سکور بنائے پہلی گیند پر ہی کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔اوپننگ پر آنے والے عمران بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ ان کے علاوہ رضوان 45 ، حسن علی 30 ، ساجد خان 7 رنز کی اننگ کھیلی ۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے قبل ہی قومی ٹیم کے باولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو محض 176 رنز پر ہی روک لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے چار چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سپینر نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آو¿ٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سکور روئے کائیا نے بنایا جنہوں نے 94 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں پائے ، ان کے علاوہ ڈونلڈ تری پانو 28 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اوپننگ پر آنے والے پرنس مسوورے 11 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے کیون بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے۔ تریسائی موساکانڈا 14 ، برینڈن ٹیلر 5 ، ملٹن شمبا 27 ،رجیس 19 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے۔

FOLLOW US