Sunday May 5, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جارہاہے اور کیا تبدیلیاں ہو سکتی ہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد حفیظ کو ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی ، گزشتہ سال کھلاڑی نے سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر زکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے ، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا جس میں کئی تبدیلیوں کے امکانات ہیں ۔بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں برقرار رہیں گے ۔ فواد عالم کی ترقی ، فہیم اشرف ، حسن علی اور عثمان قادر کو بھی کنٹریکٹ ملے گا ، اسد شفیق ،شان مسعود ، عثمان شنواری اور یاسر شاہ کی تنزلی کا امکان ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے محمد نواز ، عمران بٹ ، نعمان علی اور زاہد محمود کے نام بھی زیر غور ہیں ۔

FOLLOW US