Sunday January 19, 2025

بابر اعظم نے کورونا سے متاثر بھارتیوں سے ہمدردی کا پیغام جاری کردیا

ہرارے : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثر بھارتیوں سے ہمدردی کا پیغام جاری کردیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم نے کہا کہ اس تباہ کن وقت میں میری دعائیں بھارت کے لوگوں کے ساتھ ہیں ،یہ وقت یکجہتی دکھانے کا ہے ،مل کر دعا کریں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں، کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

FOLLOW US