Sunday January 19, 2025

آسٹریلو ی باولر نے بھارت میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 50ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

ممبئی:آسٹریلوی فاسٹ باولر پیٹ کمنز نے بھارتی ہسپتالوں کے لیے آکسیجن سپلائیز خریدنے کے لیے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی باولرنے پیغام جاری کرتے ہوئے امداد کا اعلان کیااور کہامیں نے آکسیجن سپلائی خریدنے کے لیے پرائم منسٹر فنڈ میں یہ رقم عطیہ کی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں شریک ساتھی کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کورونا کی اس جنگ میں بھارتی حکومت کا ساتھ دیں۔انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز رواں سیزن میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

FOLLOW US