Friday May 3, 2024

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی زبردست بلے بازی پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دے دیا

ہرارے : تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز کے سکور پر گری جب میچ کے پانچویں اوور میں شرجیل خان کیچ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اوپنر محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ کپتان بابراعظم نے بھی اوپنر کا ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ٹی 20 میچوں میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 124 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے 52 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ سیریز کا پہلے میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔ تاہم دوسرے میچ میں زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی تھی چنانچہ یہ ٹی 20سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد آج کا میچ اس کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔ تیسرے میچ کے لیے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)،شرجیل خان، سرفراز احمد، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین، حارث رؤف، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں جب کہ زمبابوین ٹیم میں سین ولیمز (کپتان)، ویزلے مدہیورے، تدیوَناشے مرومانی، رائن بَرل، ریجِس چاکبوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزربانی، رِچرڈ نراوااور تریسائیمساکنڈا شامل ہیں۔

FOLLOW US