Thursday May 16, 2024

تیسرا ٹی 20، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20میچ کی ٹاس ہو گئی ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ٹیم سے ڈراپ کر کے شرجیل خان ، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے ایک ایک فتح کیساتھ برابر ہیں جبکہ آج کا میچ فیصلہ کن ہے ۔ پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں زمبابوے کو 11رنز سے شکست دی تھی ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 149رنز بنائے تھے جبکہ زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 138رنز بنا پائی۔ دوسری ٹی 20میچ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 118رنز بنائے تھے ، جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 99کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی تھی۔

FOLLOW US