Monday April 29, 2024

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی راشد خان کے ساتھ روزہ رکھ لیا،اس دور ان انہیں کیسا محسوس ہوا ؟ دونوں نے اپنے تاثرات بیان کردئیے

نیودہلی: انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل ) میں شامل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرز کے ہمراہ روز رکھ لیا۔ افغانستا ن کے سپن باؤلر راشد خان نے افطاری سے قبل دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ ان کا دن اچھا تھا لیکن انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔ڈیوڈ وارنر کے بعد راشد خان کین ولیمسن سے روزے کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا۔

ٹویٹر پر جاری کی گئی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی جانب سے کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنز کے اس عمل کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US