Tuesday May 7, 2024

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپ خبر

دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں 272پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق نئی رینکنگ بھارت 270پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،آسٹریلیا 267پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،پاکستان 262پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ 255پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔اس فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے ،افغانستان ساتویں ،ویسٹ ایڈیز آٹھویں ،سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے ۔

FOLLOW US