Friday April 26, 2024

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ایسے اسلامی ملک میں منعقد کرنے کا فیصلہ، جہاں کرکٹ ہی نہیں کھیلی جاتی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب براہ راست نہیں منعقد کی جائے گی، تقریب کو پہلے سے ریکارڈ کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے آغاز سے قبل ہی نشر کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب عام طور پر ٹورنامنٹ کے افتتاحی کھیل کے آغاز سے قبل براہ راست منعقد کی جاتی ہے تاہم رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دنیا بھر میں کوڈ 19 صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب کو براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال چونکہ پی ایس ایل کا انعقاد بائیو سیکیور ببل میں کیا جارہا ہے اور بلبل سے باہر کے لوگوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینا مشکل ہوگا، آرٹسٹ ، مینجمنٹ اور بہت بڑا سیٹ اپ موجودہ حالات میں پی سی بی کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ افتتاحی تقریب کی تفصیلات کو پی سی بی نے خفیہ رکھا ہوا ہے اور اس بارے میں بہت کم خبر ہے کہ کون کون سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب پہلے سے ریکارڈ کی جائے گی اور 20 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پہلے میچ سے قبل اسے نشر کیا جائے گا۔ شائقین نے پچھلی تقاریب میں بہت کم دلچسپی ظاہر کی ہے اور پی ایس ایل کو پچھلے سالوں میں ہونے والی تقریبات پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سال PSL 6 ترانے نے بھی پی ایس ایل کے چاہنے والوں میں کافی ہلچل پیدا کردی ہے اور افتتاحی تقریب کو بھی تنقیدی نظروں سے دیکھا جائے گا۔

FOLLOW US