Friday January 24, 2025

محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے

لاہور : پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان تینوں طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ محمد رضوان نے آج قذافی سٹیڈیم، لاہور میں جنوبی افریقا خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 64 گیندوں پر 104 رنز سکور کیے،ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ محمد رضوان سے قبل اوپنر احمد شہزاد نے بھی تینوں فارمیٹس میں سنچریاں سکور کیں۔ محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں محمد رضوان کی سنچری بدولت جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔

FOLLOW US