Friday January 24, 2025

پاکستان خواتین کی ٹیم کو فوری طو ر پر دورہ ختم کرکےزمبابوے سے نکلنا پڑ گیا، اچانک ایسا کیا ہوا، پی سی بی بھی پریشان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم کو اپنا دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑ گیا۔یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈکے مشترکہ فیصلے کے تحت کیا جارہاہے۔اس اچانک فیصلےکی وجہ ایمریٹس ائیر لائن کی جانب سے تازہ ترین سفیر پالیسی کا اجرا ہے۔ ایمریٹس ایئر لائنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آفیشل ایئرلائن ہے۔ابتدائی طور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن واپس لوٹنا تھا۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو ہرارے میں کھیلا گیا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری بروز جمعے کو کھیلا جانا تھا۔تاہم تازہ ترین سفری پالیسی کے تحت ایمریٹس ایئرلائنز نے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائیٹ آپریشن معطل کردیا ہے

FOLLOW US