Monday May 6, 2024

جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی فتح، شاہد خان آفریدی نے کن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا؟کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف زبردست سنچری سکور کرنے پر ان کی بے حد تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ محمد رضوان نے سنچری سکور کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف پریشر ہونے کے باوجود بھی شاندار اور اعلیٰ معیار کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے کم بیک کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے بھی زبردست باؤلنگ کی جبکہ پاکستان یہ میچ جیتنے کا حق دار تھا کیونکہ تمام لڑکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دے کر ناصرف 18 سال بعد پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتی بلکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ انہیں وائٹ واش کیا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری بار 2003ءمیں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

FOLLOW US