Monday April 29, 2024

گوادر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر نے دھوم مچا دی

گلگت : صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) بھی خاموش نہ رہ سکی اور دنیا کو چیلنج کردیا کہ کسی کے پاس اس سے زیادہ خوبصورت تصاویر ہیں تو شیئرکریں ۔ ابھی گوادر سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے دنیائے کرکٹ میں ختم بھی نہیں ہوئے تھے کہ اب پاکستان کے ایک اور کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آگئی ہیں، اس میدان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ گراؤنڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔

یہ تصاویر وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے موبائل فوٹو گرافر علیم بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم سے خوبصورت سٹیڈیم ہے تو بتایا جائے جس کے بعد بھارتی شہری بھی خاموش نہ رہ سکے اور دھرم شالا سٹیڈیم کی تصاویر آئی سی سی کو بھیجنا شروع کردیں لیکن کرکٹ کی عالمی باڈی کے دل میں بھارتیوں کی بھیجی کوئی تصویر نہ اتر سکی ۔

FOLLOW US