Thursday May 2, 2024

پی ایس ایل 6 میں شائقین کیلئے خوشخبری حکومت نے تماشائیوں کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دے دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ میں شائقین کو شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے 20 فیصد شائقین کو پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کی اجازت دیدی۔
پی سی بی حکام اور نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(ایس سی او سی) کے مابین آج اہم اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شائقین کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ، این سی او سی حکام کے مطابق شائقین کو سخت پروٹوکول کے تحت میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ پلے آف مرحلے کیلئے این سی او سی دوبارہ جائزہ لے گا جس کے بعد شائقین کی شرکت میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آغاز 20 فروری سے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔ کراچی 20 میچوں کی میزبانی کرے گا جب کہ لاہور کا قذافی سٹیڈیم 14 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ناک آؤٹ مرحلے اور 22 مارچ کو شیڈول فائنل شام ہے۔

FOLLOW US