Tuesday January 21, 2025

پی ایس ایل 6: 40 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملنے کا امکان

لاہور : پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی آمد کو ممکن بنانے کیلیے پی سی بی نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے حکام کو یقین ہے کہ کراچی اور لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے 40 فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائیگی، اس حوالے سے فیصلہ آج آنیکی توقع ہے۔ این سی او سی کی جانب سے مثبت جواب موصول ہوتے ہی لاہور میں لبرٹی چوک سے پی ایس ایل کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائیگا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی جاری ہوگا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل سونگ رواں ہفتے ریلیز کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کئی کھیلوں کے مقالے اسی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس، یورو کپ، کنفیڈریشن کپ، ومبلڈن اور ٹی20 ورلڈ کپ سمیت کئی مقابلوں کو اگلے سال تک ملتوی یا منسوخ کردیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے سبب ملتوی کی گئی پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کا انعقاد بھی خالی میدانوں میں کیا گیا تھا۔ بعدازاں کھیلوں کے مقابلے بحال ہونے کے بعد شائقین کے بغیر ہی مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کی صحت کی یکساں حفاظت کی جا سکے۔ بعدازاں کرکٹ سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تاکہ کھیل کے میدانوں میں شائقین کی موجودگی یقینی بناتے ہوئے کھیل کی رونق کو بڑھایا جا سکے۔مختلف تجربات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے پی ایس ایل میں بھی شائقین کی محدود تعداد کو سٹیڈیم میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اب اس کا انحصار میں ملک وائرس کی صورتحال اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

FOLLOW US