Sunday January 19, 2025

سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری کورونا کا شکار، ہسپتال داخل پھیپڑوں میں انفیکش کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم باری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انھیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت خراب ہونے کے بعد 72 سالہ وسیم باری کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق وسیم باری کو سانس لینے میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انھیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم باری کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ وسیم باری نے 1967ء سے 1984ء کے دوران پاکستان کیلئے 81 ٹیسٹ اور 51 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے،انہیں پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 228 شکار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

FOLLOW US