Friday May 3, 2024

جنوبی افریقہ کا 14 سال بعد پاکستان کے دورے کا اعلان ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے 14 سال بعد پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا گیا،جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت پروٹیز ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے مابین سیریز میں 2 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے،دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی ،10 دن کا قرنطینہ کرنے کے بعد 26 جنوری سے پہلا ٹیسٹ نیشنل سٹیڈیم ،

کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور ہونگے ،پہلا میچ 11 فروری، دوسرا13 فروری اور تیسرا مقابلہ 14 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے آخری مرتبہ اکتوبر 2007ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد 2010ء اور 2013ء میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی پڑی تھی۔

FOLLOW US