Monday May 6, 2024

ماشااللہ، اللہ نظر بد سے بچائے : لالہ شاید آفریدی کی بڑی بیٹی کے حوالے سے زبردست خوشخبری آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی اپنی صاحبزادی کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانی سٹار کرکٹر شاہدخان آفریدی نے اپنی بیٹی کی تصویر احترام اور محبت سے بھرے جذباتی الفاظ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان اور ان کی بیٹی مسکرا رہے ہیں اور بیٹی نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے تصویر شیئرکرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتادیا کہ میری پیاری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عنایتوں پر شکر گزار ہوں، یہ مجھ پر کرم ہی ہے کہ میری بیٹیاں، میرے اردگرد ہی موجود ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے، میری پیاری بیٹی‘۔ شاہد آفریدی کو صاحبزادی کی سالگرہ پر صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

FOLLOW US