Tuesday May 13, 2025

چھوٹی بیٹی کی بیماری کے باعث شاہد آفریدی کی سری لنکا روانگی تاخیر کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی چند روز کی تاخیر سے سری لنکا روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان کی سب سے چھوٹی بیٹی بیمار ہیں جس کے باعث وہ جمعرات کے روز دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ لنکا پریمیئر لیگ میں شرت کیلئے کولمبو نہیں جائیں گے اور تین چار روز میں گال گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کر یں گے ۔

شاہد آفریدی 5 بیٹیوں اقصیٰ ، انشا ، اجوا ، اسمارا اور عروہ کے والد ہیں،ان کی سب سے چھوٹی پچھلی رواں سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔ گال گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی صحت یاب ہورہی ہے اور آل رائونڈر اگلے چند دنوں میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور تمام میچز میں حصہ لیں گے۔ جافنا سٹالینز کے میڈیا ڈائریکٹر سارنگا وجیئراتھنے کا کہنا تھا کہ ہمارے 5 کھلاڑی آج سری لنکا پہنچیں گے جب کہ شعیب ملک کی جمعے کو آمد متوقع ہے، ہم نے پہلے سنا تھا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ان کے ہمراہ سری لنکا آرہی ہیں لیکن تازہ ترین اطلاع کے مطابق انہوں نے اپنا ارادہ کینسل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا حال ہی میں پی ایس ایل میچوں کے لئے پاکستان گئی تھیں۔ یاد رہے کہ جمعرات کو تمام ٹیموں کے بیشتر غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا پہنچ رہے ہیں۔