Tuesday April 30, 2024

لاہور قلندرز کو ہرانے والا بابراعظم بھی لاہوری تھا اگلے سال بھرپور تیاری کے ساتھ واپس آئیں گے، فواد رانا

کراچی (نیوز ڈیسک) لاہور قلندرز کے فواد رانا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بابراعظم کا تعلق لاہور سے ہے ۔ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین بلے باز ہے اور وہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین سب سے بڑا فرق ثابت ہوا۔ فواد رانا کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا لاہور قلندرز کے لیے بڑا اعزاز تھا اور اگلے سال ہم بھرپور تیاری کے ساتھ واپس آئیں گے،

لاہور قلندرز کے مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی کی بھرپور ستائش اور حوصلہ افزائی کی۔ فواد رانا نے پی ایس ایل 5 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے والے بابراعظم کا تعلق بھی لاہور سے ہے ۔ یاد رہے کہ منگل کے روز بابراعظم نے ناقابل شکست 63 رنز کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 5 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

FOLLOW US