Friday April 26, 2024

شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کُن باؤلنگ 4 گیندوں پر 4 شکارکرلئے،مین آف دی میچ قرار

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں 4 بالز پر 4 شکار کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔ شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ انگلینڈ میں جاری ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں انجام دیا۔ پاکستانی پیسر نے ہمشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے اسپیل کے آخری اور مجموعی طور پر ٹیم کے 18ویں اوور میں حریف ٹیم مڈل سیکس ٹیم کے پرخچے اڑادیے۔ ہیمپشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف مڈل سیکس کو 142 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں حریف ٹیم کے لیے ہدف آسان دکھائی دے رہا تھا لیکن اپنے اسپیل کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے مسلسل چار گیندوں کے وقفے کے دوران یہ خواب چکنا چور کردیا۔ شاہین آفریدی نے جان سمپسن، سٹیون فن، تھلن ولالاویتا اور ٹم مرتف کو آؤٹ کرکے اپنی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 20 رنز سے کامیابی دلوائی۔ واضح رہے کہ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔ شاہین آفریدی کی ان چار وکٹوں سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 7 بولرز 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

FOLLOW US