Friday April 26, 2024

مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان کی فتح کے امکانات پیدا ہوگئے، پاکستانی باولرز نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے

مانچسٹر (ویب ڈیسک) مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان کی فتح کے امکانات پیدا ہوگئے، پاکستانی باولرز نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، 277 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ 117 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے روز میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہدف کا تعاقب بہتر انداز میں کیے جانے کے بعد اب پاکستانی باولر نے میچ میں کم بیک کیا ہے۔ پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ کے باعث انگلینڈ یکے بعد دیگرے 4 وکٹیں گنوا بیٹھا ہے۔ 277 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ 117 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہو چکا۔

انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 160 رنز درکار ہیں، جبکہ اب انگلینڈ کا ایک ہی مستند بلے باز کریز پر موجود ہے۔ ٹیم کے تمام ماہر بلے بازوں کی رخصت کے بعد اب انگلینڈ کی آخری امید جاز بٹلر سے ہے، جو کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیی ۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر ڈھیر کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز میں ہی اس وقت ڈگمگا گئی جب پہلی اننگ میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گرگئیں۔ پہلی اننگ میں 156 رنز کی کلاسک اننگز کھیلنے والے شان مسعود دوسری اننگ میں صفر پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پہلی اننگ کے ہیرو کی وکٹ اسٹورٹ براڈ کے نام ہوئی۔ ان کے بعد نوجوان اوپننگ بلے باز عابد علی نے محتاط اننگ کھیلنے کی کوشش کی تاہم ڈوم بیس کی ایک گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں 20 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر محض 5 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھی وکٹ اظہر علی کی گری جو کہ ووکس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اسد شفیق نے 29 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27 رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے اسی طرح شاداب خان بھی 15 رن بناکر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی 11 گیندوں پر محض دو رنز دے کر اسٹوکس کی گیند پر برنس کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھے دن کے آغاز پر جب پاکستان کی صرف 2 وکٹیں باقی تھیں تو یاسر شاہ نے جارحانہ اننگ کھیل کر انگلینڈ کو 277 رنز کا مضبوط ہدف دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

FOLLOW US