Friday May 3, 2024

شاہد خان آفریدی کس نیک اور بزرگیدہ شخصیت کے دربار پر حاضری دینے پہنچ گئے؟

پشاور (ویب ڈیسک) ایسے ہوتے ہیں درویش لوگ۔ پاکستان کے سابق کپتان اور سابق سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے آج سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ اس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتا ن شاہد آفریدی اس وقت خیبرپختون خواہ میں اپنے آبائی علاقے ” وادی تیراہ “ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے دادا صاحبزادہ محمد الیاس پیر بھوٹا ن شریف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ شاہد آفریدی نے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے ساتھ پیغام بھی درج کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ”تیراہ میری مٹی ہے،

اپنے لوگوں سے ملکر اور آج اپنے دادا صاحبزادہ محمد الیاس (پیر بھوٹان شریف) جو یہاں کی عظیم ہستی ہیں ،ان کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر بہت سکون محسوس کر رہا ہوں۔ میری عزت اور کاوشیں سب اسی جگہ سے جڑی ہیں اور میں اپنے دادا کی طرح تیراہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔“ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کا تعلق صوفیاءکے خاندان سے ہے اور ان کے دادا مولانا محمد الیاس بھوٹان شریف کی معروف روحانی شخصیت ہیں جن کا مزار وادی تیراہ میں موجود ہے ۔

FOLLOW US