Tuesday May 7, 2024

یا اللہ ! یہ کیا ہوگیا ۔۔۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ایک کھلاڑی کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دورے میں آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اپنے ابتدائی میچ میں ہی ایک کھلاڑی کی خطرناک انجری کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ بائیں ہاتھ سے سپن گیند کروانے والے ویراسیمی پرماؤل اینکل انجری کا شکار ہو گئے ۔ وہ ایک تیز رفتار شاٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنا ٹخنہ مڑوا بیٹھے ۔ اور فزیو کو میدان میں انھیں لینے آنا پڑا ۔ لیکن چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے انھیں گرائونڈ سے باہر سٹریچر پر لے جانا پڑ گیا ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے دورئہ پاکستان کیلئے محض13رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اور اگر پرماؤل سیریز میں مزید حصہ نہیں لیتے تو کالی آندھی کے پاس محض12کھلاڑی کی رہ جائیں گے اور و ہ مزید کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔

FOLLOW US