Monday May 6, 2024

پاکستانیو! اپریل فول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیرن سیمی نے ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ پاکستانی شائقین کرکٹ شدید غصے میں آگئے

بارباڈوس (مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آچکی ہے ۔ ٹیم میں کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑی نئے اور نا تجربہ کا رہیں۔ کیونکہ کئی سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا ۔ تاہم اس بارے میں حیران کن اور قدرے ناخوشگوار بات ڈیرن سیمی کا ٹویٹ تھا جس میں انھوںنے کہا کہ میرے لئے ناقابل یقین ہے کہ میں اپنے ملک کی جرسی پہن کردوبارہ پاکستان جا رہا ہوں سیمی کے اس پیغام پر پاکستانی شائقین کرکٹ کھل اٹھے اور انھوںنے خوش آمدید کہتے ہوئے تعریفی پیغامات کے انبار لگا دیے ۔ تاہم جلد ہی ڈیرن سیمی نے ایک اور ٹویٹ کر ڈالی جس میں انھوںنے کہا کہ میں مذاق کر رہا ہوں میں نہیں آرہا ۔ جس پر پاکستانی مداحوں کو شدید غصہ آیا ۔ اور انھوںنے اسے یکم اپریل پر کیا گیا بھونڈا مذاق قرار دے دیا ۔

FOLLOW US