Friday April 25, 2025

جب ایک گیند پر تین رنز درکار تھے تو میں نے بائونڈری پر انور علی کا کیچ اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ۔۔۔۔پشاور زلمی کے عمیدآصف نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل پشاور زلمی کے خلاف سنسنی خیز مقابے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کے خاصے قریب پہنچ گئے تھے لیکن بدقسمتی سے جب آخری گیند پر تین رنز درکار تھے تو انور علی آخری گیند کو بائونڈری سے باہر نہ پھینک سکے اور نہ ہی کیچ چھوٹنے کے باوجود سکور برابر کرنے کےلئے دوسرا رنز مکمل کیا جا سکا اور اس طرح ایک رنز کے فرق سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ تاہم اس نازک مرحلے پر پشاور کے فیلڈر عمید آصف نے بائونڈری لائن پر انور علی کا کیچ چھوڑ کر ایک مرتبہ تو اپنی ٹیم کی کوششوں پر پانی پھیر ہی دیا تھا۔ اس بارے میں اپنے ایک انٹرویومیںانھوںنے کہاکہ اس بڑے میچ میں

دبائو زیادہ تھا۔ شاٹ لگتے ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ میری طرف کیچ آرہا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے بیک گرائونڈ میں لائٹ ہونےکی وجہ سے گیند میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئی ۔اس کے باوجود میں نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی تو کیچ ڈراپ ہو گیا۔ جس کے فوری بعد میں نے تھرو کی ۔ اور اللہ کا شکر ہے کہ رن آئوٹ ہو گیا ۔