Monday January 20, 2025

پاکستان میں مجھے کوئی خوف نہیں سابق مس آسٹریلیا اور پی ایس ایل کمنٹیٹر ایرین ہالینڈ بھی پاکستان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

کراچی: ایسے موقع پر جب کہ کورونا وائرس اور ایئر پورٹس کی بندش کے خوف سے پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ کو چھوڑ کر اپنے اپنے ملک واپس جارہے ہیں ، پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان آئی ہوئی خاتون آسٹریلین کمنٹیٹر اور سابق مس آسٹریلیا ایرین ہالینڈ کراچی میں بہت زیادہ پرسکون نظر آرہی ہیں، میچ سے قبل انہوں نے گرائونڈ میں اپنے مخصوس انداز میں رقص بھی کیا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی خوف نہیں، میں یہاں انجوائے کررہی ہوں،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اس وقت دنیا کی مقبول لیگز بن گئی ہے،

تماشائی بھی بہت زیادہ آئے اورلطف اندوز ہوئے مگر کورونا کی وجہ سے ایونٹ کا اختتام اچھا نہیں رہا جس کا افسوس ہے، تماشائیوں کھیل کی جان ہوتے ہیں مگران کی جان کی حفاظت کے لئے اٹھایا گیا اقدام درست ہے،انہوں نے کہ میں پاکستان میں خوب مزا لیا، کھانے لذید ہوتے ہیں پاکستان کی مٹھائیاں اچھی لگی،میں نے شا پنگ بھی کی ،کراچی اور لاہور میں ماضی میں بھی مزا آیاتھا،انہوں نے کہا کہ آل راونڈر بین کٹنگ سے پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں ہی دوستی ہوئی اور اب وہ میرے منگتیر ہیں۔

FOLLOW US