Monday May 20, 2024

شوبز انڈسٹری سے بڑا تہلکہ ۔۔۔۔ مداحوں کو بڑا جھٹکا دے دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو” میں ننھے رومی کی ٹیچر “ہانیہ ” کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے میں آگے چل کر دو کرداروں کا قتل ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں حرا نے ڈرامے میں کردار ادا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈرامہ سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں، حرا مانی کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے ہمایوں سعید سے کہا تھا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن کیا مجھے دو بول کے بعد یہ ڈرامہ کرنا چاہئے،

جس پر ہمایوں نے کہا حرا اگر یہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا اور جس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت مزید بڑھ جائے گی۔اداکارہ کامزید کہنا ہے ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں، ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کی ہامی بھری تھی۔حرا مانی سے جب یہ پوچھا گیا کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آگے جاکر ڈرامے میں ایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ جس پر حرا نے جواب دیا کہ ایک نہیں دو قتل ہوں گے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریز کیا یہ قتل کس کردار کے ہوں گے۔اداکارہ کامزید کہنا ہے ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں، ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کی ہامی بھری تھیواضح رہے کہ چند روز قبل جب گزشتہ قسط میں حرا مانی کی انٹری ہوئی تھی تو مداحوں کی جانب سے ان کی انٹری کو بے حد پسند کیا گیا تھا، چند صارفین نے ان کی انٹری پر تنقید بھی کی تھی۔

FOLLOW US