Monday May 20, 2024

حریم شاہ اور صندل خٹک نے بڑے بڑے ناموں کو پریشانی میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل حریم شاہ ٹک ٹاک کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔حریم شاہ اور صندل خٹک دونوں ٹک ٹاک پر معروف سٹار ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی سکینڈل کی زد میں رہتی ہیں۔دوںو ں کی معروف سیاستدانوں کے ساتھ بھی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔تاہم گذشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹک ٹاک سٹار اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کو ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شیخ رشید پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شیخ رشید وزیر ہیں انہیں اپنے منصب کا خیال کرنا چاہئیے۔

تاہم صندل خٹک اور حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل کرنے کے پیچھے ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔معروف ہوسٹ وقار ذکا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دونوں ٹک ٹاک سٹار کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی سپورٹرز ہیں اور سپورٹ کرتی رہیں گی لیکن جو لوگ بھی پی ٹی آئی کو خراب کریں گے ہم اُنہیں ایکسپوز کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اردگرد جتنے بھی منافقین ہیں ان کو بے نقاب کریں گی۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان سے پیار کرتی ہیں اور اپنے وطن سے بھی پیار کرتی ہیں۔ہم عمران خان کی وجہ سے ہمیشہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ان کے اردگرد موجود منافقین لوگوں کے حوالے سے ہمارے پاس کئی ثبوت موجود ہیں جنہیں تاحال سامنے نہیں لایا گیا۔اگر ہمیں کسی کو بے نقاب کرنا ہوتا تو اب تک ہم کر چکے ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ،صندل خٹک اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔دونوں کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اس سے قبل یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ نے شیخ رشید کی وڈیو جاری کرنے اور بیہودہ وڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی وڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

FOLLOW US