Monday May 20, 2024

یاسر حسین کی مہوش حیات سے انوکھی فرمائش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک تصویرانسٹا گرام پر اپ لوڈ کی تو جلد ہی سر پر سہرا سجانے والے یاسرحسین نے انہیں اپنا شہ بالا بننے کا مشورہ دے ڈالا۔یہ تصویر دراصل مہوش کے بچپن کی ہے جس میں وہ پیاری سی مسکراہٹ کے ساتھ سر پر کلاہ سجائے ہوئے ہیں۔مہوش نے بچپن کی یہ سنہری یاد تازہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’میرے خیال سے میں اچھی شہ بالا بنی تھی‘‘۔اس پوسٹ پرآنے والے تبصروں

میں پہلا نمبر اداکار یاسرحسین کا تھا جو غالبا تیار بیٹھے تھے کہ جیسے ہی مہوش تصویر پوسٹ کریں وہ اپنی فرمائش داغ دیں۔یاسر نے مہوش سے درخواست کی میری شادی میں بھی شہہ بالا بن جاؤ۔ جواب میں مہوش نے ’’گڈ آئیڈیا ‘‘ لکھ ڈالا لیکن فی الحال یہ علم نہیں کہ وہ اس درخواست پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز 28 دسمبر کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

FOLLOW US