Saturday June 15, 2024

حیران کن خبر : نامور پاکستانی خاتون اینکرز نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ، یہ کون ہیں اور دوسری شادی کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سے وابستہ پروگرام ہوسٹ کرن ناز نے کہا ہے کہ اللہ نے مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے اس لیے انہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے مرد کو دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی ہے، چونکہ یہ مالک کا حکم ہے اس لیے میں اس پر تنقید تو دور کی بات اس بارے میں کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔

کرن ناز نے کہا کہ جب اللہ نے اجازت دی ہے تو ان کی یہ حیثیت نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے شوہر سے کہا ہوا ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو یہ لگے کہ آپ کو دوسری شادی کرنی چاہیے تو آپ بالکل کرسکتے ہیں۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی دوسری شادی سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اپنے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی بیوی کی طرح جب شیئرنگ ہوگی تو اس سے انہیں بھی فرق پڑے گا لیکن اس کے علاوہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ’چونکہ یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے تو میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو منع کرسکوں۔‘

FOLLOW US