Friday May 17, 2024

نازیبا ویڈیوز اور تصاویر میرے موبائل سے کس طرح لیک ہوئیں، رابی پیرزادہ نے سب سچ بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونےکا معاملہ ،گلوکارہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دے دی۔گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ٖویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی ۔ ایف آئی اے نے گلوکارہ کی درخواست کارروائی شروع کردی۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری ذاتی تصاویر اور ویڈیوز میرے اُس سمارٹ فون میں موجود تھیں جو میں نے کچھ عرصہ پہلے فروخت کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میں نے یہ موبائل فروخت کیا ان کے خلاف بھی درخواست دے دی ہے۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے نیلم منیر کے آئٹم سانگ کا دفاع کرنے پر

رابی پیرزادہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن اس کا اعتراف کرنے سے نہیں گھبراتے یا اس طرح سے ان کی وضاحت نہیں کرتے۔ساتھ ہی انہوں نے ”چھوٹی سی بات” کا ہیش ٹیگ بھی دیا۔جس کے بعد ٹویٹر پر ان کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں اور تبصرے شروع کر دئے۔ ایک صارف نے کہا کہ ویسے کیا شاندار اتفاق ہے، ادھر آپ نے ٹویٹ کر ڈالی، ادھر سےآپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایک صارف نے کہا کہ (ٹویٹ کے) 140 کیریکٹرز کی بھاری قیمت۔ایک صارف نے رابی پیرزادہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والوں سے متعلق پیغام میں قرآنی آیت کا حوالہ دیا اور لکھا کہ ”اور جو شخص کسی مسلم کے عیب پر پردہ ڈالے اللہ تعالی اس پر دنیا اور آخرت میں پردہ ڈالیں گے اور اللہ تعالی بندے کی مدد میں رہتے ہیں”۔

FOLLOW US