Thursday May 2, 2024

بنی گالہ میں عمران خان سے ملنے کب گئی تھی؟ ماڈل گرل حریم شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ کلاس بنک کر کے وزیراعظم عمران خان کے دھرنوں میں جایا کرتی تھی۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملنے گئی تب وہ وزیراعظم نہیں تھے۔حریم شاہ نے وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھنے کو بھی غلطی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ ون اُن کی کرسی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کسی بھی شخصیت سے ملنے کے حوالے سے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔میں نے کبھی کسی کو نہیں کہا کہ مجھے کسی تقریب میں مدعو کریں نہ ہی کبھی کسی نے کیا۔جو خواہش ہوےی ہے خدا سے مانگتی ہوں اور وہ پوری ہوجاتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر پر حریم شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جب دوبئی گئے تو میں وہاں پہلے سے موجود تھی۔

ان کی ٹیم کے لوگ مجھے جانتے تھے اس کے لیے کسی نے ان سے ملنے سے نہیں روکا۔حریم شاہ نے کہا کہ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تب بھی میں وہاں جایا کرتی تھی۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے دفتر خارجہ کے اہم میٹنگ روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں بغیر کسی خوف کے آزادانہ گھومتی پھرتی نظر آرہی تھیں جب کہ دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ صدارتی نشست پر براجمان ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں ’وزیر اعظم حریم شاہ‘ بھی لکھ دیا۔ حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جب کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے دفتر خارجہ میں داخل ہونے کے معاملہ پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حریم شاہ دفتر خارجہ کی ایک اہم شخصیت کی اجازت سے اندر داخل ہوئیں، حریم شاہ کو ٹک ٹاک بنانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹک ٹاک کافی دن پہلے بنائی گئی، بعد میں وائرل ہوئی، دفتر خارجہ کے اعلی حکام کے معاملے میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔

FOLLOW US