Friday May 3, 2024

میں بہت سی اہم عمارتوں میں جاچکی ہوں، مجھے کوئی نہیں روک سکتا،حریم شاہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک پر حریم شاہ کی بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا ہے۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو پر سخت ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے،جب کہ حریم شاہ نے اس کی ساری ذمہ داری وہاں تک رسائی دینے والی شخصیت پر ڈال دیا ہے۔دل پھینک حکام اور افسران کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے دفتر پہنچ کر بغیر اجازت کمیٹی روم میں وڈیو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار کا کہناہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی ۔ٹک ٹاک اسٹار نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجاز شخص کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔ حریم شاہ سوشل میڈیا پر ہر وقت ان رہتی ہیں۔ اس بار حریم شاہ نے وڈیو بنانے کے لئےوزرات خارجہ کے

دفتر کا انتخاب کیا جہاں عام آدمی کا جانا بھی اتنا آسان نہیں ہے۔کیا حریم شاہ نے اجازت بھی طلب نہ کی اور سیدھی پہنچ گئیں وزارت خارجہ کےکمیٹی روم میں ؟ انہوں نے نہ صرف وڈیو بنائی بلکہ وزیرخارجہ کی خصوصی نشست پر تشریف آوری بھی کی ۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں سرکاری افسر سے ملاقات کرنے گئی تھی،مجازافسر کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں تھا میری وڈیو وائرل ہوجائے گی اور اس پر اتنی تنقید ہوگی ۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تووزیراعظم ہاؤس نے اس کا نوٹس لے لیا۔ اس پروزارت خارجہ کے افسران کی بھی دوڑیں لگ گئیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کیسے ملی، تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

FOLLOW US