Thursday May 2, 2024

شوبز نگری سے گرما گرم خبر : اداکارہ سارہ خان نے شادی کا اعلان کر دیا ، شادی لو میرج ہے یا ارینج میرج ؟ لڑکا کون اور کیا کرتا ہے ؟

کراچی(ویب ڈیسک)ا داکارہ سارہ خان نے بہت جلد ارینج میرج کرنے اور مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ محبت میں ایسا لگتا تھا کہ جسے میں نے پسند کیا ہے وہ مسٹر رائٹ ہے تاہم وقت نے میرا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور شادی سے پہلے ہی ہمارے راستے جدا ہو گئے۔ اداکارہ نے آغا علی سے منگنی یاشادی کی خبروں کو رد کر دیا۔ سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آغا علی کو میں نے پسند کیا تھا جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب میں ارینج میرج کروں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں۔

میں تو خاندانی انسان سے شادی کرکے گھر بسا لوں گی لیکن مجھے کھو کر آغا علی نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی اور شادی کی فائنل تاریخ کا اعلان جلد کرکے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہیں گی۔ڈرامہ سیریل ’تم میری ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی نہیں کررہی ہیں ان کی شادی والدین کی رضامندی سے ہورہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ کے خلاف ہیں اور کسی فلم میں بھی اس طرح کے گانے پر پرفارم نہیں کریں گی، آئٹم سانگ کا ٹرینڈ ہمارے یہاں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے۔سارہ خان نے آئٹم سانگ سے نفرت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارائیں ہیں اور ہمیں وہی کرنا چاہئے جو ہمیں اچھا لگتا ہے، دوسروں کو بھی ہمارے پیچھے چلنا چاہئے۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 8 سالہ کیریئر میں متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان میں سب سے بہترین نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی ہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر صرف ایک اکاؤنٹ انسٹاگرام استعمال کرتی ہیں اور ان کا ٹویٹر یا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

FOLLOW US