Saturday May 18, 2024

مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کے ہمراہ لی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کردی۔مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ ہم دونوں رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے اور وہاں ہم آواز تھے۔واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بحیثیت نامور شخصیت آپ کو امن کا پرچار کرنا چاہیئے۔

FOLLOW US