Saturday May 18, 2024

بھارتیوں کا چاند پر داخلہ ممنوع ہے

لاہور : بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی جس کے بعد پورے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کل تک بڑی بڑی بھڑکیں مارنے والا بھارت آج خاموش ہو کر بیٹھ گیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھی بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وینا ملم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چندا نے انڈیا کو ماموں بنا دیا

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے

ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں یہ خبر بننے والی ہے کہ چاند مشن کی ناکامی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔

۔وینا ملک کے ان ٹویٹس نے بھارتیوں کو سخت غصہ دلایا اور بھارتی صارفین نے وینا ملک کے ٹویٹس پر سخت ردِعمل دیا۔خیال رہے کہ ۔بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا۔بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر وگرم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا۔تاہم اس حوالے سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔جب انہیں اطلاع دی گئی کہ سگنل منقطع ہو گیا ہے تو مودی مایوسی کی حالت میں وہاں سے چلتے بنے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہو گیا ہے۔

FOLLOW US