Sunday May 5, 2024

میں خوش قسمت ترین لڑکی ہوں،مجھے کم عمری میں کیا کچھ مل گیا تھا، خوبرواداکارہ سجل علی نےحیران کن اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوںجس کوکم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا جس کےلئے انسان کئی دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے ۔سجل علی نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں چند ہی سالوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جاؤں گی ۔خدا کاشکر ہے کہ میں نے شوبز کے حوالے ذاتی زندگی کے معاملات میں بھی جس کی بھی خواہش کی وہ پوری ہوئی ۔سجل علی نے کہا کہ

موجودہ زندگی سے بڑی خوش اور مطمئن ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لئے ایسے ہی آسانیاں رکھے ۔دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ راہل رائے ان کا پہلا کرش تھے اور راہل کی وجہ فلم عاشقی آٹھ بار دیکھی ہے۔اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک ٹی وی ریالٹی شو میں بتایا کہ راہل رائے ان کا پہلا کرش تھے اور انھوں نے صرف راہل رائے کی وجہ سے فلم عاشقی آٹھ بار دیکھی تھی۔جواب میں راہل نے ٹویٹ کیا سپیچ لیس‘ یعنی میرے پاس کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

FOLLOW US