Sunday May 5, 2024

عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کا الزام، خاتون اینکر کی درخواست پر اینکر پرسن گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن کی شکایت پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم حکام کے مطابق خاتون اینکر کی عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی شکایت پر کاروائی کی گئی۔ایف آئی اے زرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی چینل کی خاتون اینکر پرسن نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی پورٹل پر ایک

شکایت تحریر کی کہ سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے زریعے سے ان کی تصاویر کو ایڈیٹ کر کے عریاں حالت میں اپلوڈ کیا جا رہا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک خاتون سب انسپکٹر سبین کو تفتیش سونپی گئی جس نے خاتون اینکر کے بیان اور ان کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن ارشاد جاگیرانی کو حراست میں لے کر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل منتقل کیا۔

FOLLOW US