Saturday May 18, 2024

حمزہ علی عباسی کا مہندی اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے انکار

کراچی(نیوز ڈیسک ) نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کردیا۔کچھ عرصہ قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے کئی ہفتوں تک چلنے والی طویل شادی کرکےاور شادی کی رسومات پر بے تحاشا پیسے لٹاکر لوگوں کے غصے کو ہوادی تھی۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا۔ تاہم اب حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی منانے سے انکار کرکے معاشرے میں نئی روایات قائم کرنے میں پہل کی ہے۔فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی بہترین دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’میرا پیارا حاجی دوست!

دلہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پرہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر اور ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکےخوشی منائی۔ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی ہونے والی دلہن نیمل خاور کی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ بغیر میک اپ پیلا جوڑے پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور آج سادہ سی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جب کہ کل دونوں کے ولیمے کی تقریب رونما کی جائے گی۔

FOLLOW US