Saturday May 18, 2024

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کس طرح ایک پاکستانی لڑکی کی زندگی بدل کر رکھ دی ؟ ناقابل یقین خبر

ٹورنٹو(ویب ڈیسک) کینیڈا میں زیر تعلیم پاکستان طالبہ کو اپنی پسندیدہ گلوکارہ ” ٹیلر سویفٹ “ کی جانب سے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ مل گیا ہے جس کے ذریعے و ہ اب اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے گی ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ خرم نامی پاکستانی طالبہ کی گلوکارہ ٹیلر سویفٹ سے ملاقات ایک سال قبل اس وقت ہوئی جب وہ ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ کر رہی تھی

تاہم یہ ایک مزاح سے بھر پور یاد تھی ، جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی تاہم عائشہ اور اس کا خاندان جس وقت فیس دینے کے لئے تگ و دو کر رہا تھا اور طالبہ نے آن لائن لوگوں سے مدد کے لئے بھی اپیل کر دی ۔ عائشہ خرم کا کہنا تھا کہ میرے لیے اپنی ٹیوشن فیس دینا بہت مشکل ہو گیا تھا ، وہ بہت زیادہ تھی ، میری ایک دوست نے مجھے آن لائن مدد کی درخواست کرنے کے لئے کہا اور میں نے ایسا ہی کیا ، جب میں اگلی صبح اٹھی تو میرے تمام مسائل حل ہو چکے تھے ۔عائشہ کا کہنا تھا کہ مجھے آن لائن نوٹیفکیشن آیا کہ پیسے منتقل ہو چکے ہیں جو کہ ٹیلر نے کیے تھے ، امریکی گلوکارہ نے میرے اکاﺅنٹ میں چھ ہزار 386ڈالر منتقل کیے جس کے ساتھ ایک پیغام بھی درج تھا ” عائشہ !لڑکی اپنی تعلیم جاری رکھو ، مجھے تم سے پیا ر ہے “ ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی اہم تھا میں ان جذبات کو لفظوں میں سماء نہیں سکتی ، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا ، میں اس پر یقین ہی نہیں کر پا رہی تھی ، یہ ایک سرپرست فرشتے کی طرح کا تھا۔

FOLLOW US