Saturday May 18, 2024

پریانکاچوپڑا کو جنگی جنون مہنگا پڑ گیا , وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھارتی اداکارہ کیخلاف اہم قدم اُٹھالیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پرینکا چوپڑا کے خلاف یونیسیف کو خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ کا بطور امن کی سفیر اور رویہ خود امن کے خلاف ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوباضابطہ خاط ار سال کر دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف نے بھارتی اداکارہ پر یانکا چوپڑا کو امن کا سفیر مقرر کر رکھا ہے ۔مودی کے کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے نے مقبوضہ وادی میں میں بحرانی کیفیت پیدا کی۔ بھارتی حکومت آسام میں چالیس لاکھ مسلمانوں کو شہریت دینے سے بھی انکاری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن استعمال کر رہی ہے ۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے۔بھارتی اداکارہ پریانکا نے بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کو جوہری حملے کی دھمکی بھی تائید کی۔ نام نہاد امن سفیر کا جوہری جنگ کی تائید کرنا اقوام متحدہ کے دیے گئے اعزاز کے خلاف ہے۔بھارتی اداکارہ خود اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی موجب ہے ۔شیریں مزاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جنون میں مبتلا اس خاتون کو امن سفیر کے منصب سے معزول کیا جائے، پرینکاچوپڑا کمزور نہ کیا گیا تو یہ منصب جگ ہنسائی کا نشانہ بن جائے گا، التماس ہے کہ بھارتی اداکارہ سے یہ منصب فوری واپس لیا جائے،واضح رہے اس سے قبل اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا عزاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے یونیسیف سے اعزازی سفیر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ آرمینا نے ٹوئٹر پر یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں استفسار کیا کہ یونیسیف جنگ کی حامی شخصیت کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف بھارتی حکومت کو اکسایا۔

FOLLOW US