Saturday May 18, 2024

فردوس جمال کی ماہرہ پر تنقیدشاہ رخ خان سےبرداشت نہ ہوئی، اداکارہ کی حمایت میں بڑااعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کو اداکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت قرار دے دیا۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرہ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور فلم ” رئیس “ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ ماہرہ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ہر موضوع پر بات کرنے کا عبور حاصل ہے اور ان کو یقین ہے کہ وہ ایک دن اداکاری میں بہت اعلی مقام حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کنگ خان ایک ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں، ان کی اس فلم کے بعد بھارت میں ماہرہ خان کی خوب داد

ملی اور ان کی خوبصورتی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔دوسری جانب معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ماں کا کردار ڈرامہ ’ہمسفر میں کر چکی ہوں، مزید نبھاؤں گی۔ ارادہ ہے کہ شوبز میں رہوں اور نانی، دادی کیساتھ پڑنانی کے کردار بھی ادا کروں۔ ہمیں سینئر اداکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خود پر تنقید کے جواب میں کہا کہ عموماً خاموشی اختیار کرتی ہوں کیونکہ میں اداکار ہوں اور لوگ کچھ نہ کچھ کہتے ہی رہتے ہیں چاہے سینیئر اداکار ہوں یا جونیئر یا پھر عوام ہی کیوں نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت بڑا بن گیا اور شوبز انڈسٹری نے مکمل سپورٹ کیا، اس میں شکر گزار ہوں۔

FOLLOW US